ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایم کرشنپا کو ہاؤزنگ کاقلمدان

ایم کرشنپا کو ہاؤزنگ کاقلمدان

Wed, 07 Sep 2016 20:47:02  SO Admin   S.O. News Service

 

بنگلورو7ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریاستی کابینہ میں کل ہوئی معمولی توسیع کے دوران وزارت میں جگہ پانے والے سینئر کانگریس لیڈر ایم کرشنپا کو حسب توقع آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے ہاؤزنگ کا قلمدان دے دیا۔ کرشنپا کو اس نئے قلمدان کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے گورنر واجو بھائی والا کو سفارش روانہ کی ، جسے گورنر نے منظوری بھی دے دی ہے۔یاد رہے کہ پچھلی کابینہ ردوبدل سے قبل یہ قلمدان وکلیگا فرقہ کے سینئر لیڈر اور فلم اداکار امبریش کے پاس تھا۔ تاہم امبریش کو وزارت سے بے دخل کردیاگیا۔ اور ان کی جگہ پر وکلیگا فرقہ سے وابستہ ایم کرشنپا کو وزارت میں شامل کرکے انہیں یہ قلمدان سونپا گیاہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست کے دو وزرائے مملکت ونئے کلکرنی اور اے منجو کو کابینہ درجہ دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے سرکاری گزیٹ جاری کیا گیا ہے۔ کون گمراہی میں۔ آپ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انسان کے اعمال کے مطابق بدلہ دینے والا ہے ایک ایسے دن جس میں تمام انسانوں کوجمع کیا جائے گا۔ وہاں جو بھی فیصلہ ہوگا حق کے ساتھ ہوگا۔جناب خواجہ معین الدین نے’’حج کی حقیقت ‘‘ عنوان پر درس حدیث پیش کیا۔ امیر مقامی جناب ذاکر حسین کی دعا و اعلانات کے ساتھ ہی اجتماع اختتام کو پہنچا۔

Share: